کنور ارسلان نے یاسر نواز سے اختلافات کی اصل وجہ بتا دی

کنور ارسلان نے یاسر نواز سے اختلافات کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے  اداکار کنور ارسلان نے ساتھی اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کے ساتھ اپنے سابق کاروباری اختلافات پر کھل کر بات کی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کنور ارسلان نے بتایا کہ دونوں نے مل کر ایک ریسٹورنٹ “فاریسٹ” کے نام سے شروع کیا تھا، تاہم یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق کاروبار کے اختتام کی وجہ مالی اختلافات نہیں تھے بلکہ ریسٹورنٹ کو چلانے اور اس کے انتظامی معاملات پر دونوں کی سوچ مختلف تھی۔انہوں نے وضاحت کی کہ اختلافات بڑھنے کے باوجود دونوں نے باہمی احترام کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا اور کسی قسم کی تلخی یا جھگڑا نہیں ہوا۔ کنور ارسلان کے مطابق یہ فیصلہ خوش اسلوبی سے کیا گیا تاکہ دونوں اپنے اپنے راستے پر بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں۔