لاہور (آئی این پی ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے طلباء کو خبردار کیا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں رجسٹریشن کے حوالے سے گردش کرنیوالے تمام لنکس جعلی ہیں، نوجوان محتاط رہیں، غیر مستند لنکس مت کھولیں۔یہ لنک صارفین کو ایک ویب سائٹ پر لے جاتا ہے جہاں ان سے ذاتی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا جاتا ہے، بشمول ان کا نام، تعلیمی پس منظر وغیرہ۔جاری بیان کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ مستند لنکس و معلومات کیلئے صرف ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ یا پیج کو وزٹ کریں۔