حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم پر 16ارب سے زائد کے اخراجات کئے :وجیہہ قمر

 اس میں لوکل اور بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی تھی یہ لیپ ٹاپ مقامی مارکیٹ سے نہیں خریدے گئے:وزیر مملکت
اسلام آباد(آن لائن)  ایوان بالا کو وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہ قمر نے بتایا ہے  وفاقی حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم پر 16ارب روپے سے زائد کے اخراجات کئے ہیں۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران ضمنی سوال کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ  16ارب روپے سے زائد کے خریدے گئے  انہوں نے کہاکہ اس ادائیگی ڈالر میں کی گئی اس کی کیا وجہ ہے جس پر وزیر مملکت وجیہہ قمر نے کہاکہ یہ پراسس مکمل شفافیت سے ہوا ہے اور انہوں نے کہاکہ اس کے اندر لوکل اور بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی تھی یہ لیپ ٹاپ مقامی مارکیٹ سے نہیں خریدے گئے ہیں