اترپردیش میں ٹریلر کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، 8 یاتری ہلاک، 40 زخمی

 ٹریکٹر ٹرالی میں کل 61 افراد سوار تھے جو رفت پور گاوں سے راجستھان جا رہے تھے
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 8 ہندو یاتری ہلاک اور 40زخمی ہوگئے  ۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق  حادثہ ریاست اتر پردیش کے شہر بلند شہر میں پیش آیا جہاں یاتریوں کو لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ما ردی   جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں 12 بچوں سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں کل 61 افراد سوار تھے جو کسگنج کے  رفت پور گاوں سے جہرپیر راجستھان جا رہے تھے۔