ٹریکٹر ٹرالی ، موٹرسائیکل میں ٹکر ، ایک شہری ہلاک

لاہور (کرائم رپورٹر) جوبلی ٹاؤن کنال روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان پیش آیاحادثے میں 45 سالہ حمید مسیح موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 38 سالہ نلسن مسیح شدید زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔