؎حادثہ برکی میں پیش آیا ،18سالہ لاریب دم توڑ گئی،2زخمی ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)برکی کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ برکی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے باعث 18سالہ لاریب فاطمہ جاں بحق جبکہ 45 سالہ عامر سلیم اور 15 سالہ آرش زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیاپولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 18 سالہ لاریب فاطمہ کے نام سے ہوئی ہڈیارہ کی رہائشی تھی زخمیوں میں 45 سالہ عامر سلیم اور 15 سالہ آرش شامل ہیں ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا