کرول گھاٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ،ملزم کوبا دامی باغ سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) کرول گھاٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سلامت علی موقع پر ہی دم توڑ گیاحادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور شہزاد حسین موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم گجر پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو بادامی باغ کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق تیز رفتار اور لاپرواہ ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ ایسے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔