ماضی میں بھی امریکا کی طرف سے نشانہ غیر ملکی اداروں کیلئے بھی لابنگ کرتی رہی ہے
واشنگٹن(آئی این پی) بھارت نے امریکی صدر کی بے رخی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات کی بہتری کے لیے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں۔ غیر ملکی خبر رساںادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے ناخوشگوار تعلقات اور 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت نے ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات کی بہتری کے لئے ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن میں موجود بھارتی سفارت خانے نے ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعلقات رکھنے والی فرم کی خدمات حاصل کی ہیں جو ماضی میں بھی امریکا کی طرف سے نشانہ بنائے جانے والے غیر ملکی اداروں کیلئے بھی لابنگ کرتی رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سفارتخانے اس حوالے سے 18 اگست کو ایک معاہدہ کیا جس کے تحت حکومتی تعلقات، میڈیا تعلقات اور دیگر خدمات فراہم کرنے کے بدلے بھارتی سفارتخانہ لابنگ فرم Mercury Public Affairs LLC کو ماہانہ 75 ہزار ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔