معاون کیتھ شلر اور جارج سوریال کو پاکستان کیلئے غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹرڈ کرلیا گیا
واشنگٹن (آئی این پی ) پہلگام حملے کے بعد جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے پیش نظر بھارت اور پاکستان دونوں نے واشنگٹن کے اقتداری حلقوں میں اپنے اپنے موقف کو اجاگر کرنے کے لیے ٹرمپ کے سابق اتحادیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسن ملر، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طویل عرصے سے مشیر رہے، انہوںنے بھارتی حکومت کی نمائندگی کرنے کے لیے ماہانہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دو دیگر ساتھیوں وائٹ ہائوس کے سابق نائب معاون کیتھ شلر اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق ایگزیکٹو جارج سوریال کو پاکستان کے لیے غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا۔ جارج سوریال، ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے وقت کی سرگزشت دی ریئل ڈیل کے شریک مصنف بھی ہیں۔ان کی فرم، جیولن ایڈوائزرز ایل ایل سی نے سیڈن لا کے ذیلی کنٹریکٹر کے طور پر دستخط کیے، جس نے حال ہی میں پاکستانی حکومت کے ساتھ 2 لاکھ ڈالر ماہانہ کا معاہدہ کیا ہے۔سیاست اور پالیسی کا احاطہ کرنے والے امریکی اشاعتی ادارے پولیٹیکو کے مطابق معاہدے میں جیولن کا حصہ 50 ہزار ماہانہ ہے