بل گیٹس کی عالمی ہیلتھ پروگرامز کی فنڈنگ برقرار رکھنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ میں لابنگ

 واشنگٹن(آئی این پی )بل گیٹس ذاتی طور پر ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے لابنگ کر رہے ہیں کہ وہ بچوں کی ویکسینیشن سے لے کر ایچ آئی وی کے علاج تک دنیا بھر میں صحت کے پروگراموں کی فنڈنگ جاری رکھیں اور خبردار کیا ہے کہ ان کی فائونڈیشن خلاء کو پر کرنے کے لیے قدم نہیں رکھ سکتی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کے ارب پتی شریک بانی اور عالمی سطح پر صحت کے لیے کام کرنے والے بل گیٹس نے حالیہ ہفتوں میں قومی سلامتی کونسل کے ساتھ ساتھ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک قانون سازوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔