فین روڈ پرالرحمن لاء فرم کا افتتاح‘میاں محمد مشتاق نے فیتہ کاٹا رئیل سٹیٹ کاکاروبار عبادت سمجھ کر کیا ‘میرا بیٹا بھی فرم کو عبادت سمجھ کر چلائے گا:چیئرمین الرحمن ڈویلپرز

مال روڈ نزد پنجاب بار کونسل 5 فین روڈ پر  الرحمن لاء فرم کا افتتاح کیا گیا‘چیئرمین الرحمن ڈویلپر اور پبلک نیوز میاں محمد مشتاق نے  فیتہ کاٹنے کے بعد دعا کی ‘نیک خواہشات کا اظہار
میاں ولید کی جانب سے اٹھایا گیا یہ اقدام  غریب  اوربے سہارا افراد کے لئے  احسن  ثابت ہوگا‘ فرم میں لوگوں کی مفت قانونی معاونت کی جائیگی:وکلاء کی گفتگو

لاہور(رپورٹ:سلیمان اعوان)الرحمن ڈویلپرز کی جانب سے مال روڈ نزد پنجاب بار کونسل 5 فین روڈ پر  الرحمن لاء فرم کا افتتاح کر دیا گیا‘ چیئرمین الرحمن ڈویلپر اور پبلک نیوز میاں محمد مشتاق نے  لاء  فرم کا افتتاح کیا ‘ فیتہ کاٹا‘ دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار  کیا‘اس موقع چیئرمین پبلک نیوز میاں  محمد مشتاق نے کہا ہم نے رئیل سٹیٹ کاکاروبار بھی عبادت سمجھ کر کیا میرا بیٹا بھی بھی اس لاء  فرم کو عبادت سمجھ کر چلائے گا‘افتتاحی تقریب میں ایڈووکیٹ میاں علی حیدر ایڈووکیٹ ذیشان غنی سہلیریا۔میاں منشاء￿  ,ایڈووکیٹ میاں خرم نذیر ایڈووکیٹ چوہدری آصف شہزاد,ایڈووکیٹ اسامہ علی ایڈووکیٹ فرقان ا یڈووکیٹ خرم ورک ایڈووکیٹ‘ شہزاد چودھری ‘ اظہر چیمہ‘ میاں فاروق اشرف,ایڈووکیٹ رفاقت بیگ‘ جنید اکرم  ایڈ ووکیٹ‘ملک ظہیرایڈو وکیٹ ‘ذولفقار مانگٹ اور  میاں وقاص حفیظ الرحمان  نے  شرکت کی‘ اس موقع پر وکلا ء نے کہا  الرحمن  لاء  فرم سینئر  اور  قابل  وکلاء‘ کی ٹیم پر مشتمل ہے ‘ فرم وکلاء  کمیونٹی میں اہم  کردار ادا کرے گی‘ وکلاء نے کہا  میاں ولید کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم غریب بے سہارا افراد کے لیے ایک احسن اقدام ثابت ہوگا اس فرم میں لوگوں کی فری قانونی معاونت کی جائیگی‘وکلاء نے کہا  الرحمن لاء  فرم غریب لوگوں کو فوری اور فری انصاف دلوائے گی‘افتتاحی تقریب میں آئے وکلاء  نے غریبوں کو مفت انصاف فراہم  کرنے کے   الرحمن  لاء  فرم کے سی ای او میاں ولیدکے اقدام اور نیک نیتی کو سراہا