مودی نے اپریل 2025 سے امریکی لابنگ کمپنی کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہائو س کو متاثر کرنے کے لئے ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں، جو سوشل میڈیا پر موجود مواد کو فلیگ کرنے سمیت مختلف سرگرمیوں میں شامل ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے اپریل 2025 سے امریکی لابنگ کمپنی SHW Partners LLC کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں، جس پر سالانہ تقریبا 18 لاکھ ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں، جبکہ ماہانہ ادائیگی ڈیڑھ لاکھ ڈالر بنتی ہے