9مئی جلائو گھیرائو کیس شاہ محمودقریشی‘یاسمین راشد‘صنم جاویدپر فرم جرم عائد صحت جرم سے انکار

لاہور کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی‘تھانہ شادمان پولیس نے تمام ملزموں کیخلاف  جلائو گھیرائو کا مقدمہ درج کررکھا ہے

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ دیگر ملزموں میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاویدودیگر شامل ہیں، تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا تھا، اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے