اسلام آباد(آئی این پی ) ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان علی قریشی نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف کو غلط بریف کیا گیا، سوشل میڈیا مہم کے نتیجے میں ان کی برطرفی ہوئی تو عوام کو منہ دکھانے لائق نہیں رہیں گے۔ ایک انٹرویو میں اپنی اہلیہ کی جانب سے موٹر سائیکل سوار خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے پر موقف دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ان کی فیملی تشدد میں ملوث ہے تو اس سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے معاملے کی تحقیقات کروانے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ وزیراعظم نے انہیں عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی ہے تاہم انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا وہ اب بھی ڈپٹی اٹارنی جنرل ہیں