وزیراعظم کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان شہباز احمد خان یوسفزئی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان شہباز احمد خان یوسفزئی کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی بلندی ء درجات کی دعا کرتے ہوے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا مرحوم شہباز احمد کی پاکستان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین