ڈپٹی اٹارنی جنرل کی بیوی کا خاتون ، بیٹی پرتشدد ، سلمان خورشید برطرف

لاہور،ملتان (خصوصی رپورٹ )ملتان میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ نے موٹرسائیکل سوار خاتون اور اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنادیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعظم نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان خورشید کو عہدے سے برطرف کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان میں میمونہ نامی خاتون بائیک پر بیٹی کے ہمراہ جارہی تھی ، اس دوران بائیک ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ زاہدہ خورشد کی گاڑی سے جا ٹکرائی، جس پر زاہدہ خورشید نے اپنے بیٹے اور بہن کے ہمراہ میمونہ، ان کی بیٹی اور داماد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا،کینٹ پولیس نے 17 اگست کو واقعے کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزموں کو گرفتار کیا ،بعدازں ملزموں نے ضمانت کرا لی۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا۔