ازبکستان قابل اعتماد شراکت دار ہے:شہبازشریف‘دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتاہوں،علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے:ازبک صدر

پاکستان‘ازبکستان تجارت4ارب ڈالر تک لانے کا فیصلہ

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط‘ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام پھر حاصل کرے گا:شہبازشریف 
 چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اورمواقع سے فائدہ اٹھایاجائے گا روشن مستقبل کیلئے معاہدے بہت اہم ہیں ‘، تاشقند اور لاہور کے درمیان پروازیں دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہیں:ازبک صدر شوکت مرزیایوف ‘مشترکہ پریس کانفرنس

تاشقند(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے مختلف یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزیایوف نے آئندہ چار برس میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔دریں اثناء ازبک صدر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  کافغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے،انہوں نے  کہا  ملک میں مہنگائی 38 سے 2.4 فیصد پر لے آئے، ازبکستان کے ترقیاتی ماڈل سے مستفید ہوں گے، انتھک محنت سے پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔ت ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی خوشحالی اور ترقی ہمارا مشترکہ عزم ہے،  اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے ۔صدر شوکت میرضیایوف عملی اقدم پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے ازبکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ازبکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتیں اورمعاہدے جلد حقیقت کاروپ دھارلیں گے، شاہراہ ریشم سیشروع ہونے والے تاریخی تعلقات کونئی بلندیوں تک لیکرجائیں گے، ازبکستان کوکراچی اورلاہورسے منسلک کریں گے۔ اس موقع  پر  صدر ازبکستان شوکت میرضیایوف نے کہا کہ روشن مستقبل کے لیے دونوں ممالک کی گفتگو اور معاہدے بہت اہم ہیں، مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اور مواقع سے فائدہ اٹھاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، تاشقند اور لاہور کے درمیان پروازیں دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں، پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات دورہ تاشقند پر ہیں، سرمایہ کاری و تجارت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہورہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہورہا ہے   وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتاہوںعلاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔