ایس سی او کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

ایس سی او کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی ڈھانچے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل اولار بیک شارشییف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایس سی او کے دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون کو سراہا اور پاکستان کے پائیدار امن کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ میجر جنرل اولار بیک شارشییف نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔