بلیک پیپر،پولیس لائٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون

 نمائش کرنیوالے ملزمان سے رائفلیں،پستول،میگزینز اور گولیاں سمیت گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بلیک پیپر گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہیناکہ محمود بوٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک پیپر گاڑی پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 3 ملزمان کو3 رائفلیں،پستول،میگزینز اور گولیاں سمیت گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان ایوب،فضیل اورآصف ریکارڈ یافتہ یے مزید قانونی کارروائی کیلئے چوکی اعوان ڈھا کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ بلیک پیپر،پولیس لائٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون جاری رہے گاپرائیویٹ گارڈز کی گاڑی پر اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے۔