نجی گاڑیوں پر پولیس لائٹس، کریک ڈائون کی تیاری

 پولیس طرز کے سائرن،سیاہ شیشے لگانے پر بلا تفریق کارروائی ہوگی : سی ٹی او 
 لاہور(کرائم رپورٹر)پرائیوٹ گاڑیوں پر پولیس لائٹس کے استعمال اور سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم بلاتفریق کارروائی کریں گے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق پولیس گاڑیوں کی طرز کے سائرن اور لائٹس استعمال کرنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائیسیاہ پیپر اور شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے اور بلا تفریق کارروائی کریں۔بوگس نمبر پلیٹ یا نمبر پلیٹ میں ردو بدل کرنا جرم ہے اس عمل میں کوئی بھی شہری پایا گیا تو قانونی کارروائی کریں گے۔ سڑکیں شہریوں کی گزرگاہ ہیں ٹریفک کو روکنا یا راستہ بند کر دینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی ایسا کرنے کی صورت میں قانون ضرور حرکت میں آئے گاٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاو کو یقینی بنانے کے لئے لین اور لائن کی پابندی پر عمل درآمد کروائیں۔ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی طور پر حادثات میں کمی اور قیمتی وقت کی بچت کا باعث بنتا ہیٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ مل کر ایکشن لیں اور تمام احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔