اسلحہ کی نمائش پر سی سی ڈی پولیس کا کریک ڈاون، ایک گرفتار

بصیرپور (خصوصی رپورٹ)دیپالپور میں اسلحہ کی نمائش پر کارروائی کرتے ہوئے سی سی ڈی پولیس نے شہزاد احمد کو رضوی چوک سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول اور چار گولیاں برآمد ہوئیں۔ سب انسپکٹر شاہد نے کارروائی کی قیادت کی۔ ڈی او سی سی ڈی مہر یوسف نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔