شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی، 3 ، قبضہ سے 2 جدید آٹومیٹک رائفلیں، میگزینز اورگولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں بلیک پیپر گاڑیوں اورڈالا کلچر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق ناکہ عبدالستار ایدھی بلیک پیپر گاڑی پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضہ سے 2 جدید آٹومیٹک رائفلیں، میگزینز اورگولیاں برآمد کی گئی گرفتار ملزمان یوسف،شاہزیب،روشن کو مزیدقانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیاایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا مزید کہنا ہے کہ
بلیک پیپر،پولیس لائٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گاپرائیویٹ گارڈز کی اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے