ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا پیر کو احتجاج کا اعلان

لاہور ( ) گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے خلاف آل پنجاب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے احتجاج کا اعلان کر دیا گیا، ایسوسی ایشن 28 اپریل پیر کو احتجاج کرے گی۔صدر عبداللہ خان مہمند کا کہنا تھا گزشتہ 6 ماہ سے ضلعی انتظامیہ کاغیر منصفانہ کریک ڈاؤن جاری ہے،دکانداروں کی پکڑ دھکڑ،بھتہ خوری کے خلاف گوجرانوالہ ڈی سی آفس کے سامنیاحتجاج کیا جائے گا۔