ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن قیمتوں پر تحفظات کااظہار

لاہور(خصوصی رپورٹ ) ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن نے وزیرِ پیٹرولیم کو خط لکھ کر اوگرا کی حالیہ کارروائیوں پر شدید تحفظات  کا اظہارکرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں پر فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ موجودہ سرکاری قیمتیں در آمدی لاگت سے کم ہیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو ملک میں ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ م ئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کی مقامی پیداوار صرف 30 فیصد ہے۔