ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کل احتجاج

 شہر بھر میں ایل پی جی کی قلت اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ،مظاہرے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع 
لاہور (خصوصی رپورٹ) ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی حالیہ کارروائیوں کے خلاف کل (منگل )کی صبح 10بجے پریس کلب لاہور کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ انتظامیہ کی کارروائیاں معاشی قتل کے مترادف ہیں۔ سینئر نائب صدر تحصیل خان کے مطابق یہ مظاہرہ کاروباری برادری کے استحصال کے خلاف ایک پرامن مگر مضبوط پیغام ہو گا۔ مظاہرے کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن بطور احتجاج ایل پی جی کا کاروبار بند کرنے کا اعلان بھی کر سکتی ہے جس سے شہر بھر میں ایل پی جی کی قلت اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔