اسلام آباد: (آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات آج پیر کوہوگی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء کی عدم دستیابی کے باعث ملاقات مؤخر کی گئی تھی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان ملاقات ری شیڈول ہوگئی، صدر بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطاء نے کہا کہ ملاقات اب پیر کے روز ساڑھے نو بجے ہوگی۔