ایل پی جی ایسوسی ایشن کا ڈی سی دفتر کے باہر احتجاج

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر کے مبینہ ناروا رویے اور حد سے زیادہ جرمانے کرنے کے عمل کے خلاف ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر احتجاج کیا، ایل پی جی ایسوسی ایشن نے شہر فرید میں تمام چھوٹی بڑی دکانوں پر تالے لگاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر غیرمعینہ مدت تک دھرنا دیا جائے گا،ایل پی جی ایسوسی ایشن کی طرف سے شٹرڈا ئون ہڑتال اور ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج سے شہر فرید میں گیس کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے اور ایل پی جی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔