لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انیشیٹو اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ضلع لیہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو فعال کر دیا گیااس ضمن میں ریجنل آفیسر سی سی ڈی یوسف ہارون کی زیر صدارت ضلعی دفتر پولیس میں پہلی باضابطہ میٹنگ کا انعقادکیا گیا سی سی ڈی محمد علی وسیم کے مطابق سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ لیہ پولیس کے ساتھ مل کر سنگین جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائے گاکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بلڈنگ،انفراسٹرکچر ، فرنیچر ،گاڑیوں فراہم کر دی گئی ہیں ریجنل آفیسر CCDنے دوران میٹنگ شرکاء کو ڈیپارٹمنٹ کے اغراض و مقاصد بارے آگاہ کیاافسران و اہلکاران پنجاب کو جرائم سے پاک کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔