لاہورمیں 3، پنجاب کے باقی اضلاع میں ایک،ایک پولیس سٹیشن بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ تھانوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت تمام اضلاع میں تھانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہورمیں 3، پنجاب کے باقی اضلاع میں ایک،ایک پولیس سٹیشن بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں سٹی ڈویژن اور اقبال ٹاؤن کے لیے ایک پولیس سٹیشن قائم کیا گیا،سول لائنز اور کینٹ ڈویژن کیلئے بھی ایک پولیس سٹیشن قائم کیا گیا۔ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژن کیلئے الگ سے پولیس سٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اس طرح کل 38 تھانے قائم کیے گئے ۔پنجاب کے باقی اضلاع میں ایک ایک پولیس سٹیشن تمام ضلع کیلئے ورکنگ کریگا، پنجاب حکومت جرائم کی روک تھام کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لائی۔