219سنگل کیبن گاڑیاں د رکار ،پولیس کی مختلف یونٹس کی اپگریڈیشن کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بڑے پیمانے پر گاڑیاں مانگ لیں،افسروں اور آپریشنز و انتظامی امور کیلئے گاڑیاں طلب کی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق لاہور کیلئے36 گاڑیوں سمیت 319 کاریں مانگ لی گئیں۔لاہور کیلئے سنگل کیبن اور ڈبل کیبن گاڑیاں بھی طلب کی گئیں ،افسروں کیلئے 27کاریں،73ڈبل کیبن گاڑیاں درکار ہیں۔سی سی ڈی کو فعال کرنے کیلئے 219سنگل کیبن گاڑیاں د رکار ہیں ،ایس پی اور بڑے رینک کے افسروں کیلئے 1کار ،1ڈبل کیبن ڈالے کی ڈیمانڈ کی گئی ، ڈی ایس پی رینک کے افسرکو ڈبل کیبن گاڑی دی جائے گی۔انچارج انویسٹی گیشن و آپریشنز کیلئیسنگل کیبن گاڑی دی جائیگی،لاہور کے دفاتر میں 6 ،بڑے اضلاع میں 6 ،اے کیٹیگری اضلاع کیلئے 3،بی کیٹیگری کے اضلاع کیلئے2سنگل کیبن ڈالے مانگ لئے گئے ،اسلحہ ،فرنیچر ،کمپیوٹرز و دیگر آئٹمز فی الحال سی پی او کی جانب سے فراہم کی جائیں گی،ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے گاڑیوں کی جانب سے ڈیمانڈ بھجوا دی۔ادھر پنجاب حکومت نے پولیس کی مختلف یونٹس کی اپگریڈیشن کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ۔ ان فنڈز کے ذریعے رائٹ مینجمنٹ فورس، سائبر کرائم ونگ اور انفورسمنٹ فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے جدید مشینری اور آلات خریدے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق رائٹ مینجمنٹ فورس کیلئے ایکوپمنٹ کی خریداری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سائبر کرائم ونگ کے دفاتر تھانوں میں قائم کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مشینری کی خریداری بھی کی جائے گی ۔