کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 4 ہزار 250 افسر و اہلکار شامل

17 سنگین جرائم کے خلاف کارروائیاں اور تفتیش سمیت  کیسوںکو چالان تک دیکھے گا
 لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں  ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں 4 ہزار 250 افسران واہلکارشامل ہوں گے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ آرگنائزڈکرائم کنٹرول کی جگہ لے گا۔  ڈیپارٹمنٹ17 سنگین جرائم کے خلاف کارروائیاں اور تفتیش سمیت  کیسزکو چالان تک دیکھے گا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 3ڈی آئی جیزاور 10 ایس ایس پیزشامل ہوں گے۔ کل نفری میں13ایس پیز اور47 ڈی ایس پیز شامل ہیں۔  تفصیلات کے مطابق ڈپارٹمنٹ میں 212 انچارج آپریشنزوانویسٹی گیشنز اور ایک ہزار 488ایایس آئیز، 425 ہیڈ کانسٹیبلز اور 2 ہزار 125 کانسٹیبلز ہوں گے۔ لاہورمیں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ900 افسران واہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔