پنجاب یونیورسٹی ر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سلیم حسین جاں بحق، گلشن راوی میں نوجوان مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں4افراد ہلاک سمیت 2افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیاپنجاب یونیورسٹی کی تیز رفتار بس کی ٹکر سے 66 سالہ موٹر سائیکل سوار سلیم حسین جاں بحق جبکہ اس کی نواسی زخمی ہو گئی۔سلیم حسین اپنی نواسی کو اسکول چھوڑنے کے لیے جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ بچی زخمی ہو گئی حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاپولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر موجودشواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں بس ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔گلشن راوی میں ٹریفک حادثہ ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیاعینی شاہدین کا کہنا تھا تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،حادثے کا شکار ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔دوسرے نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی،پولیس نے جاں بحق نوجوان کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس نے حادثے کا باعث بننے والی بس کو تحویل میں لے لیافرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی،زخمی اور جاں بحق نوجوان کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔پولیس سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے حادثے کی تحقیقات کر رہی ہیچوہنگ ملتان روڈ ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیاحادثہ موٹرسائیکل اور کار کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا60 سالہ شخص موقع پر دم توڑ گیا شناخت کلیم کے نام سے ہوئی رنگ محل لاہور کا رہائشی تھا جبکہ گلدشت ٹاؤن ٹریفک حادثے میں 55 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا شناخت نہ ہوسکی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی