ٹریفک حادثات : 4افراد جان گنوا بیٹھے

فیکٹری ایریا میں تیز رفتار ٹرک نے دو موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے،کنال روڈ پر بائیک پول سے ٹکرا گئی ،2سوار ہلاک 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات : 4افراد جان گنوا بیٹھے ،فیکٹری ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں کوکچل ڈالا 2افراد جاں بحق ہوگئے بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکرموٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالاحادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفین کی موقع پر شناخت نہ ہو سکی ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جسکی تلاش کی جا رہی ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گانیو کیمپس کنال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل سوار پول سے ٹکرا گئے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔