کاریں ٹکرانے سے پروفیسر عاشق علی،ٹرالر تلے آکر شفیق جان سے گیا
پاکپتن میں دو کاروں میں ٹکر کے نتیجے میں 2 ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے
ساہیوال، چیچہ وطنی، پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق 2زخمی ہوگئے۔پاکپتن میں بھی ایک حادثے میں دو ڈرائیور زخمی ہوئے۔ساہیوال میں جھال روڈ والے اوور ہیڈ برج 2کاریں ٹکرانے سے ایک کار میں سوار یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق ، 2افراد زخمی ہوگئے۔ 40سالہ پروفیسر سید علی عاشق موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 2افراد18سالہ سبحان علی اور 40سالہ عبدالمجید شدیدزخمی ہوئے ۔ادھر اڈا 6 گیارہ ایل کے مقام پر 22 ویلر ٹرالر کی زد میں آ کرچک چھ گیارہ ایل کا رہائشی 30 سالہ شفیق جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرالر ریورس کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران سڑک پر پیدل چلنے والا نوجوان ٹرالر کی زد میں آ گیا۔پاکپتن کے چک 161 ای بی کے قریب دو کاریں تیز رفتاری اور ڈرائیورز کی لاپرواہی کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں ،حادثہ میں دو ڈرائیور شدید زخمی ہوئے جن میں حسن علی اور محمد اکرم شامل ہیں۔