چیچہ وطنی: بس اور ٹرالی میں تصادم، 4افراد جاں بحق،2زخمی

حادثہ بورے والاروڈ پرپیش آیا ،لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
چیچہ وطنی(نمائندہ حریف)چیچہ وطنی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں بورے والا روڈ پر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئی جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔