ٹریفک حادثات،4افراد ہلاک، خاتون زخمی

 ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ تصادم ،3موٹر سائیکل سوار شاہد، محسن ہارون اور عدنان دم توڑ گئے، ڈرائیور گرفتار
 کار ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی،عبدالرحمن چل بسا،ڈوپٹہ پہیے میںپھنس گیا،نورفاطمہ ہسپتال منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق۔ خاتون شدید زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابق جیل ریس کورس کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ان کی شناخت 45 سالہ شاہد، 35 سالہ محسن ہارون اور 26 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بادامی باغ میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان عبد الرحمن جاں بحق ہو گیاپولیس کے مطابق کار ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے باعث عبد الرحمن سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی بادامی باغ پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان گھر سے سودا سلف لینے نکلا تھا۔ روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں 27 سالہ نور فاطمہ اس وقت شدید زخمی ہوگئیں جب دوران سفر ان کا دوپٹہ موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گیا، جس کے باعث وہ سڑک پر گر گئیں۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں