پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اینکر سجل ملک نے حالیہ دنوں میں اپنے اور مشہور اداکار عمران اشرف کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سجل نے بتایا کہ عمران اشرف ان کی والدہ کے کزن ہیں اور اس طرح ان کا اداکار کے ساتھ خاندانی رشتہ ہے۔سجل ملک نے کہا، "عمران اشرف ہمارے قریبی رشتہ دار ہیں۔ وہ میری والدہ کے کزن ہیں اور ہم اکثر خاندانی تقریبات میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔" تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی اس خاندانی رشتے کو اپنے کیریئر کے فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا۔سجل نے مزید بتایا کہ وہ عمران اشرف سے ذاتی طور پر کبھی نہیں ملی، اور نہ ہی کسی شو میں ان کی ملاقات ہوئی۔
اس کے باوجود، انہوں نے ایک موقع پر انسٹاگرام کے ذریعے عمران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی جب وہ اداکاری میں قدم رکھنا چاہتی تھیں۔سجل نے کہا، "میں نے انہیں ایک پیغام بھیجا تھا اور اپنی والدہ کی تصویر بھی شیئر کی تھی، لیکن بدقسمتی سے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا اور یہ رابطہ منقطع ہوگیا۔"سجل نے یہ بھی بتایا کہ ان کا اصل خواب اداکارہ بننا تھا، مگر قسمت نے انہیں اینکرنگ کی طرف دھکیل دیا، جو اب ایک کامیاب کیریئر بن چکا ہے۔