پاکستان کے گلوکار، نغمہ نگار، موسیقار اور شہرۂ آفاق بینڈ اسٹرنگز کے بانی و مرکزی گلوکار فیصل کپاڈیا نے اپنی ذاتی زندگی کا ایک اہم اور دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات دبئی میں سٹی 1016 کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بیان کی، جس میں انہوں نے اپنے خاندانی تعلقات اور موسیقی کی سفر کے بارے میں بھی گفتگو کی۔فیصل کپاڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکارہ اور فلمی شخصیت ڈمپل کپاڈیا دراصل ان کی بھتیجی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے مرحوم چنی بھائی کپاڈیا، جو کہ ان کے کزن تھے، 1984 میں ایک کزن کی شادی کے موقع پر پاکستان آئے تھے۔ اس شادی کے دوران، فیصل نے وہاں ایک گانا گایا، اور چنی بھائی نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں بالی ووڈ میں لے جائیں گے۔ مگر بدقسمتی سے، چنی بھائی اس سے پہلے ہی وفات پا گئے، اور وہ اپنا وعدہ پورا نہ کر سکے۔
فیصل کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ ان کے کزن اپنا وعدہ پورا نہ کر سکے، لیکن قسمت نے انہیں بالی ووڈ میں پہنچا دیا۔ انہوں نے اپنے گانے ”یہ میری ہے کہانی“ اور ”اسپائیڈر مین“ گا کر اپنی خواہش کو حقیقت میں بدل دیا۔ فیصل کپاڈیا کا یہ انکشاف ان کی خاندانی تاریخ اور موسیقی کے سفر کی ایک اہم جھلک ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قسمت اور محنت کی کامیابی کس طرح زندگی کے مختلف پہلوؤں کو جوڑتی ہے۔