پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکار عمران اشرف اور سجل علی کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر پر بات کی جس پر خود عمران اشرف بھی حیران ہو گئے۔
بشریٰ انصاری نے عمران اشرف سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ "کیا تمہیں معلوم ہے کہ میں نے تمہاری اور سجل علی کی شادی کروا دی ہے؟" انہوں نے بتایا کہ ایک خبر میں یہ کہا گیا کہ بشریٰ انصاری نے عمران اشرف اور سجل علی کی شادی کروا دی ہے۔اس پر عمران اشرف نے وضاحت دی کہ سجل علی ان کے لیے بہن کی طرح ہیں۔ بشریٰ انصاری نے مزید مذاق کرتے ہوئے کہا، "عمران، شادی کر لو یا کسی کے ساتھ بھاگ جاؤ، ہم بعد میں اسے قبول کر لیں گے۔"عمران اشرف نے بتایا کہ وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بشریٰ انصاری کی یہ باتیں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور ان کے مداحوں نے اداکارہ کے انداز کو سراہا۔