ملک بھر میں شدید گرمی اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا خدشہ، این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک بھر میں شدید گرمی اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا خدشہ، این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد:ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔

 نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور محکمہ موسمیات نے عوام اور متعلقہ اداروں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے تک شدید گرمی کا راج رہے گا جس کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اپریل تک ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

مختلف شہروں کا درجہ حرارت:
سبی: 46 ڈگری سینٹی گریڈ
تربت: 45 ڈگری سینٹی گریڈ
نوکنڈی: 40 ڈگری سینٹی گریڈ
گوادر و جیوانی: 38 ڈگری سینٹی گریڈ
ژوب: 32 ڈگری سینٹی گریڈ
کوئٹہ و چمن: 31 ڈگری سینٹی گریڈ
قلات: 26 ڈگری سینٹی گریڈ
زیارت: 23 ڈگری سینٹی گریڈ
بارش اور آندھی کی پیش گوئی:
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان۔پنجاب، شمالی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں آندھی اور شدید بارشوں کی پیش گوئی۔پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

فضائی آلودگی کی صورتحال:
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت: 29 ڈگری سینٹی گریڈ
محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت: 30 ڈگری سینٹی گریڈ
کراچی بھی آلودگی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت: 30 ڈگری سینٹی گریڈ
محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی عوام سے اپیل:
شدید گرمی کے دوران دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔پانی کا زیادہ استعمال کریں۔بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے والے علاقوں میں محتاط رہیں۔ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں۔