محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: 29 اگست تا 2 ستمبر ملک بھر میں بارشیں، سیلابی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: 29 اگست تا 2 ستمبر ملک بھر میں بارشیں، سیلابی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے 29 اگست سے 2 ستمبر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

 ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے موجودہ سیلابی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

 لاہور کا موسم
شہر کا موسم اس وقت مرطوب اور خشک ہے، بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
موجودہ درجہ حرارت: 29 ڈگری سینٹی گریڈ
ہوا کی رفتار: 5 کلومیٹر فی گھنٹہ
رواں ہفتے کے اختتام پر بارش کا 50 فیصد امکان ہے۔ریلیف حکام نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 کراچی کا موسم
شہر قائد میں آج جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب موسم برقرار ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا، جس سے حبس میں اضافہ ہوا ہے۔
موجودہ درجہ حرارت: 29 ڈگری سینٹی گریڈ
متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 31 تا 33 ڈگری سینٹی گریڈ
متوقع کم سے کم درجہ حرارت: 27 تا 29 ڈگری سینٹی گریڈ
جنوب مغرب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
 بالائی اور وسطی پاکستان میں بارشیں (29 اگست تا 2 ستمبر)
کشمیر: مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش۔
گلگت بلتستان: 30 اگست تا 2 ستمبر بارش کا امکان۔
خیبر پختونخوا: چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، چارسدہ، مردان، صوابی، لکی مروت، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارشیں متوقع۔
پنجاب: اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب اور سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان۔
خطرات: ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ۔
 سندھ میں بارشیں (30 تا 31 اگست)
مٹھی، تھر پارکر، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور عمر کوٹ میں بارشوں کا امکان۔
 بلوچستان میں بارشیں (30 اگست تا 1 ستمبر)
بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلات اور خضدار کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔