ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہریوں کو محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
لاہور میں گرمی برقرار
لاہور میں صبح کے وقت سے ہی گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت: 28 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 39 ڈگری سینٹی گریڈ
ہوا کی رفتار: 5 کلومیٹر فی گھنٹہ
نمی کا تناسب: 50 فیصد
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں
کراچی میں مرطوب گرمی کی لہر
کراچی میں گرمی اور نمی کی شدت برقرار ہے۔
صبح کے وقت درجہ حرارت: 31 ڈگری سینٹی گریڈ
محسوس ہونے والی گرمی: 35 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 37 ڈگری سینٹی گریڈ
ہوا کی رفتار: 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغرب سے)
نمی کا تناسب: 65 فیصد
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو 11 بجے سے 3 بجے کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے اور دھوپ سے بچاؤ کی تدابیر اپنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
عید الاضحیٰ سے قبل بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جون کی شام یا رات سے 5 جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک کا سلسلہ متوقع ہے۔ جن علاقوں میں یہ سلسلہ جاری رہے گا، ان میں شامل ہیں:
کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد
3 اور 4 جون کو: اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ
خیبر پختونخوا: پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، ہری پور، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، بنوں، کرک، وزیرستان
جنوبی پنجاب: گرد آلود آندھی کا امکان
عید کے دنوں کا موسم (7 سے 9 جون)
محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم رہے گا۔
احتیاطی ہدایات
محکمہ موسمیات نے ژالہ باری، آندھی اور آسمانی بجلی کے خطرات سے متعلق خبردار کیا ہے کہ:کمزور ڈھانچوں، درختوں، بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔عوام، مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔