پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،سندھ طاس معاہدے کی معطلی بلا جواز، وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ پہلگام حملہ بھارت کی سازش ہے، وہ اس سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے بھارتی فالس فلیگ آپریشن پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مظالم چھپانے کے لیے جھوٹے ڈرامے رچا رہا ہے، فالس فلیگ آپریشن سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا،بھارت امن کے دشمن کا کردار ادا کر رہا ہے،وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے،پوری قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کی بحری، بری اور فضائی افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔