صرف جنگ نہ ہونا امن نہیں، فطرت سے ہم آہنگی ضروری ہے:جنید انوار

 حقیقی امن سمندروں اور سمندری حیات کے تحفظ سے وابستہ ہے:وفاقی وزیر بحری امور کا پیغام
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری  نے کہا ہے  صرف جنگ نہ ہونا امن نہیں، فطرت سے ہم آہنگی ضروری ہے، حقیقی امن سمندروں اور سمندری حیات کے تحفظ سے وابستہ ہے۔انہوں نے عالمی یومِ امن پر پیغام میں کہا  حقیقی امن سمندروں اور سمندری حیات کے تحفظ سے وابستہ ہے، صرف جنگ نہ ہونا امن نہیں، فطرت سے ہم آہنگی ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ  چھوے، شارک اور مرجان کی انواع شدید خطرات سے دوچار ہیں، مینگروز کاربن محفوظ اور مچھلی کے ذخائر برقرار رکھنے کا ذریعہ ہیں،  مینگروز کی کٹائی اور غیر قانونی ماہی گیری ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔