واشنگٹن(آئی این پی )سکھ فار جسٹس کے رہنما گر پتونت سنگھ پنوں نے پہلگام حملے کو را کی سازش قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سکھ فار جسٹس کے رہنما گر پتونت سنگھ پنوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن ہے، یہ حملہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے اور خوف پیدا کرنے کیلئے کیا گیا۔