وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی رجسٹریشن کا آغاز

   اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپس کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ یہ سکیم ملک بھر کے ذہین اور محنتی طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے اعلان کیا ہے کہ اس سکیم کے تحت وفاقی سطح پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس میرٹ کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ بروقت رجسٹریشن کروائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری یا محرومی سے بچا جا سکے۔ لیپ ٹاپ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20مئی مقرر کی گئی ہے۔