وزیراعظم یوتھ مفت لیپ ٹاپ سکیم ، میرٹ کے ساتھ نئے معیار شامل

درخواست دہندہ کا باقاعدہ داخلہ کسی پبلک یا تسلیم شدہ یونیورسٹی/کالج میں ہونا لازمی ہے
سکیم اب بی ایس، ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے طلبا کے لیے بھی دستیاب ہے
تعلیمی کارکردگی، تصدیق شدہ ڈومیسائل اور دیگر معیار کی بنیاد پر ہی امیدواروں کا انتخاب ہو گا
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ مفت لیپ ٹاپ اسکیم میں حال ہی میں اہلیت کے نئے معیار کا اعلان کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اب اسکیم میں صرف میرٹ پر نہیں بلکہ متعدد نئے معیار بھی شامل کیے گئے ہیں جس کے تحت  درخواست دہندہ کا باقاعدہ داخلہ کسی پبلک یا تسلیم شدہ یونیورسٹی/کالج میں ہونا لازمی ہے۔اسکیم اب بی ایس، ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے طلبا کے لیے بھی دستیاب ہے۔تعلیمی کارکردگی، تصدیق شدہ ڈومیسائل اور دیگر معیار کی بنیاد پر ہی امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا