لیپ ٹاپ سکیم بارے سوشل میڈیا پرگردش کرنیوالے لنکس جعلی ہیں:وزیر تعلیم

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام لنکس جعلی ہیں۔ نوجوان محتاط رہیں اور غیر مستند لنکس مت کھولیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ لیپ ٹاپ کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ کار صرف ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا پیچ پر مشتہر کیا جائے گا۔لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے  سے طریقہ کار فائنل کیا جا رہا ہے۔