ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا

 واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028میں تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دے دیا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا وہ تیسری بار الیکشن لڑنے کے امکان سے متعلق بات ازراہ مذاق نہیں کررہے ۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ تیسری بار صدر بنیں اور اس کے طریقے موجود ہیں۔تاہم ابھی اس پر بات کرنا قبل ازوقت ہے۔ آئین کے تحت امریکی صدر دو بار سے زیادہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا تاہم صدر ٹرمپ کے سٹور نے ٹرمپ 2028ہیٹ (ٹوپی) متعارف کرادی ہے۔ 78برس کے صدر کے سٹور کی جانب سے جاری یہ ہیٹ 50ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردی گئی ہے۔