واشنگٹن(آئی این پی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی ان کے خلاف مقدمات لڑنے والے پروسیکیوٹر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 2020 کے انتخابات میں اپنی شکست نہ تسلیم کرنے اور نتائج کو بدلنے کی کوشش کرنے اور خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزامات پر استعفی دیا